آرمی چیف عاصم منیر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 10 جنوری تک جاری رہنے والے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر یو اے ای کا بھی دورہ کریں گے جہاں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ آرمی چیف 10 جنوری تک سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد خودکش دھماکے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، رانا ثناء اللہ

کالعدم ٹی ٹی پی کا پی پی اور نون لیگ کی قیادت پر دہشتگرد حملوں کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے بعد پاک فوج کے سربراہ نے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر برادار اسلامی ممالک کی مسلح افواج اور افواج پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ خطے کی سیکورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا، "ملاقات کے ہم نے اپنے برادر ملک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا”۔

عرب میڈیا پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ سعودیہ اور یو اے ای کو خاص اہمیت دے رہا ہے۔ عرب میڈیا لکھتا ہے کہ سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جنرل عاصم منیر دو طرفہ سیکورٹی تعاون پر بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات (UAE) جائیں گے۔

انٹر سروسز آف پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیرون ممالک کا دورہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر