اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، پنجاب  ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہری 173 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکاراؤں کی کردارکشی: حکومت نے ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا

عمران خان کو گولی نہیں لگی وہ ڈرامہ بازی کررہے ہیں، رانا ثنا اللہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، لاہور ، پشاور ، مردان میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں ان میں لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ننکانہ ، جھنگ ، چنیوٹ ، بھکر ، بہاول پور ، پاک پتن ، کمالیہ ، مری ، منڈی بہاؤالدین ، میاںوالی اور گلیات بھی شامل ہے۔

خیبر پختونخوا کے جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں صوابی ، سوات ، ہنگو ، دیر ، مردان ، ہری پور ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، مانسہرہ ، بالاکوٹ ،

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وادی نیلم ، آزاد کشمیر ، بھمبر آزاد کشمیر ، شوگران ، ناران ، اور محلقہ علاقے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زلزلے کی  شدت زیادہ ہے لیکن گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ کم ہے۔ گہری زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصان نہ ہونے امکان ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے افغانستان ، انڈیا اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر