مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے خلاف بیان پر یوٹرن لے لیا

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسحاق ڈار کے شریف خاندان سے تعلقات کو سامنے لانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیےتھا، سابق وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا تھا کہ اسحاق ڈار خود وزیر خزانہ بننا چاہتے تھے  اور ان کی خواہش پوری کی گئی کیونکہ وہ  نواز شریف کی بیٹی کے سسر ہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا کرنے پر افسوس ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ پوڈ کاسٹ میں  اسحاق ڈار کے متعلق میرے بیان کو  گھمایا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کا انکشاف کردیا

مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے جمعرات کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر اسحاق ڈارکے شریف خاندان سے تعلقات کو سامنے لانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نادرعلی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں اسحاق ڈار کے پارٹی قیادت کے ساتھ تعلقات  کا تذکرہ کیا تھا جسے بہت گھمایا گیا تاہم مجھے ایسا کرنے پر افسوس ہے ۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور فواد حسن نے میری غلطی کی نشاندہی کی جس پر ان دونوں افراد کا مشکور ہوں اور مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل نے نادر علی کے ساتھ  پوڈ کاسٹ کا مذکورہ کلپ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں اسحاق ڈار پر الزام لگایا تھا کہ وہ میرے خلاف ٹی وی اینکرز سے  پروگرامز کروا کر مجھے ناکام ثابت کرنا چارہے تھے  ۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما نے الزام عائد کیا تھا کہ اسحاق ڈار خود وزیر خزانہ بننا چاہتے تھے اور ان کی خواہش پوری کی گئی کیونکہ وہ  نواز شریف کی بیٹی کے سسر ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

اسحاق ڈار کے دعوؤں کے برعکس ملک 100 فیصد ڈیفالٹ کے قریب ہے، ماہرین

لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے الزام عائد کیا تھا کہ اسحاق ڈار نے انہیں کمزور کرنے کیلئے مہم شروع کی ہوئی تھی۔ اسحاق دار ٹی وی پر آکر بار بار کہتے تھے میں ڈالر کو نیچے لاؤنگا ۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار یہ تاثر دینے میں بھی کامیاب رہے کہ اگر وہ چارج سنبھالیں گے تو وہ ڈالر کی قیمت کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمت بھی نیچے لائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ قیادت کی جانب سے مجھے ہٹانے کا فیصلہ کیا جس کی مجھے کوئی پروا نہیں تھی مگر جس طرح سے مجھے وزارت سے ہٹایا گیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

متعلقہ تحاریر