الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کیلیے سرگرم، طلبی کا نوٹس جاری

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 11 جنوری کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن نے نااہلی کے باوجود پارٹی کی چیئرمین شپ برقرار رکھنےپر عمران خان کو  نوٹس جاری کر تے ہوئے 11 جنوری کو طلب کرلیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کے بنی گالہ کے پتے پرنوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دے دی

نوٹس میں عمران خان کو 11 جنوری کو دن 10 بجے طلب کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت  یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

 نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نااہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، کمیشن میں پیش ہو کر وضاحت کریں، اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر عمران خان نااہل کیے گئے تو وہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر کیسے برقرار رہ سکتے ہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا اس لیے عمران خان پیش ہوکر وضاحت دیں۔

متعلقہ تحاریر