عمران خان کے حملے کے ملزم نوید کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی
فرانزک رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے جو ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا اس کا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جاسکا۔
وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے ، رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی فرانزک رپورٹ کے مطابق سیل فون سے دو مختلف سیلولر کمپنیز کی دو سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک سم واٹس ایپ گروپ میں علی رضا کے نام سے ایک موبائل نمبر محفوظ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی قیادت سے ہٹانے کیلیے سرگرم، طلبی کا نوٹس جاری
پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو نئی حلقہ بندیاں کرانے سے صاف انکار کردیا
فرانزک رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں 138 فون نمبر محفوظ ہیں ، جبکہ سیل فون سے 1869 فون کالز کا ڈیٹا ریکارڈ موصول ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 1,869 کالز میں سے 499 کالز کا ریکارڈ نکالا گیا جس میں بات چیت ہوئی تھی۔
سیل فون کے فرانزک ڈیٹے کو وزیر آباد حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔
فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے موبائل کے اندرونی ڈیٹا سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں ہیں۔
فرانزک رپورٹ تیار کرنے والے حکام نے ملزم نوید کے فون سے حاصل کی گئی تمام آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کو بھیج دی ہے۔
فرانزک رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے جو ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا اس کا ڈیٹا ریکور نہیں کیا جاسکا۔