معروف عالم دین مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی گذشتہ 6 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج امریکا میں چل رہا تھا۔

پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ احتشامیہ کے بانی حضرت مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق حضرت مولانا احترام الحق تھانوی امریکا میں انتقال کر گئے ہیں ، اس بات کی تصدیق کے صاحبزادے محتشم الحق تھانوی نے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایئر پورٹس کو پرائیوٹائز نہیں آؤٹ سورس کررہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی سے بے وفائی پر پرویز الہیٰ اقتدار کے سنگھاسن سے محروم ہو جائیں گے

مولانا محتشم الحق تھانوی کے مطابق ان کے والا محترم احترام الحق تھانوی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور امریکا میں زیرعلاج تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد گذشتہ 6 ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج امریکا کے شہر اٹلانٹا میں چل رہا تھا۔

مولانا محتشم الحق تھانوی کے مطابق مولانا احترام الحق تھانوی،  حضرت مولانا احتشام الحق تھانوی کے سب سے بڑے صاحبزادے اور جامعہ احتشامیہ کے بانی تھے۔

تدفین کے حوالے سے مولانا محتشم الحق تھانوی کا کہنا ہے کہ ابھی خاندان والوں نے تدفین کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جیسے ہی فیصلہ کیا جائے گا ، اطلاع کردی جائےگی۔

متعلقہ تحاریر