ملک کا سیاسی منظر نامہ بدلنے کے بعد بلوچستان میں بھی تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی

ملک میں سیاسی تبدیلیوں نے بلوچستان کے سیاسی منظر نامے میں بھی تبدیلی رونما کردیں ہیں،  صوبے کے بہت سے سینئر رہنما اپنی اپنی جماعتوں کو خدا حافظ کہتے ہوئے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے لگیں ہیں، سابق صوبائی وزیر نوابزادہ  گزین مری، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآڑدینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی  اور میر فرید رئیسانی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

ملک میں سیاسی تبدیلی کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی منظرنامہ بدلنے لگا ہے۔ بلوچستان کے کئی سینئر سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو خدا حافظ کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

ملک میں سیاسی تبدیلیوں نے بلوچستان کے سیاسی منظرنامے میں بھی تبدیلی رونما کردیں ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سینئر سیاسی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں اِن ایکشن: پرانے اور نئے ساتھیوں کی جے یو آئی (ف) میں واپسی

بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نوابزادہ  گزین مری،وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآڑدینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی اور میر فرید رئیسانی نے اپنی پارٹیوں کو خداحافظ کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

میر عبداللہ راہیجہ، میر اللہ بخش رند بھی پیپلز پارٹی کے کاروان کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ سابق سینیٹر اور وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی بھی رکنیت بحال ہونے کے بعد دوبارہ پارٹی میں آگئے۔

بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کے اعلان کیا جنہیں خوش آمدید کیا گیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان اور پی پی پی کی تاریخی وابستگی ہے۔ پی پی پی بلوچستان کی سیاست کا ایک لازمی حصہ ہے، پارٹی بلوچ عوام کے حقوق کے لیے اپنی لڑائی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کے کئی رہنما ؤں نے پی پی نے شمولیت اختیار کرلی تھی جن میں ایم پی اے ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ، عارف محمد حسنی، حاجی ملک شاہ گوریج شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما میرولی محمد، میر اصغر رند، میر فائق جمالی، سردارزادہ فیصل جمالی اور آغا شکیل درانی  بھی آصف زرداری  کی قیادت میں پی پی کاروان کا حصہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف ) کو چھوڑ کر جانے والے کئی رہنما بھی واپس جمعیت کو سدھار رہے ہیں۔ ناراض رہنما حافظ حسین احمد  بھی دوبارہ جے یو آئی میں آگئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور میر ظفر اللہ زہری بھی مولانا فصل الرحمان کے کو پیارے ہوگئے ہیں۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے باضابطہ شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

سیاسی ماہرین نے سینئر سیاست دانوں کی مختلف جماعتوں میں شمولیت کو انتخابی سال کے دوران بلوچستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر