حج کی ادائیگی ، سعودی حکومت کا پاکستانی حاجیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

سعودی حکومت کے نئے فیصلے کے تحت رواں سال 1 لاکھ 79 اور 210 پاکستانی حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب نے پاکستانی حاجیوں کے لئے تعداد کی پابندی ختم کر دی، رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو روانہ ہوگی۔

سعودی عرب حکومت نے پاکستان کے لئے حاجیوں کی تعداد کی پابندی ختم کرتے ہوئے پرانا کوٹہ بحال کردیا۔ یہ پابندی کورونا وائرس اور مسجد الحرام کی توسیع کے موقع پر عائد کی گئی تھی۔ حج کوٹہ کے تحت رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ جن میں سے 50 فیصد عازمین حج مدینہ اور 50 فیصد جدہ ایئرپورٹ پر اتاریں گے۔

یہ بھی پڑھیے 

معاشی بحران ٹیکسٹائل انڈسٹریز سے منسلک 70 لاکھ افراد کی نوکریاں نگل گیا

عالمی برادری کا سیلاب متاثرین کیلئے 10.7 ارب ڈالر امداد کا اعلان، ڈیفالٹ کا خطرہ اپنی جگہ موجود

سعودی عرب سے ہونے والے معاہدے کے تحت حج کی ادائی کے لیے 65 سال کی بالائی حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔

وزارت حج کے ذرائع کے مطابق پہلی حج پرواز یکم ذوالقعدہ کو حجاز مقدس روانہ ہوگی جبکہ رہائش کا اعلان 15 شعبان کو کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت خوراک اور ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 15 رجب سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے پاکستان سمیت 19 اسلامی ممالک کے وفود کے ساتھ  معاہدے پر دستخط کئے۔

 مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ عالمی حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ میں ہیں ۔ کانفرنس کے شرکاء کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی گئی جب کہ مفتی عبدالشکور کی سعودی ہم منصب ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

 وزیر مذہبی امور نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ لازمی حج اخراجات کو مزید کم کیا جائے تاکہ حج کے خواہشمند پاکستانی عازمین پر کم سے کم بوجھ پڑے جس پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے مثبت کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

مفتی عبدالشکور نے بس ٹرانسپورٹ کمپنی “نقابہ سیارات” کے چیئرمین اسامہ سمکری سے ملاقات کی اور مشاعر مقدسہ (منیٰ ، مزدلفہ، عرفات) میں حجاج کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ واضح رہے کہ امسال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے۔ حج درخواست گذاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاونٹ ہونا لازمی ہو گا۔ حج 2023 کے درخواست گذاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد 26 دسمبر، 2023 ہو گی۔

متعلقہ تحاریر