عوام کی اکثریت نے عمران خان سے امیدیں باندھ لیں، شہبازشریف یکسراعتماد کھو بیٹھے

56 فیصد عوام کے خیال میں عمران خان ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، شہبازشریف سے امیدیں صفر ہوگئیں، 79 فیصد عوام نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیدیا، 59 فیصد عوام نے خاندان کے معاشی حالات کو پہلے سے بدترقراردیدیا، آئی آر آئی ایس سروسے

پاکستانی عوام کی اکثریت نے عمران خان کو ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا نجات دہندہ قرار دےدیا۔وزیراعظم شہبازشریف بدترین حد تک عوام کا اعتماد کھوبیٹھے۔

 ملک کے مسائل کے حل کے حوالے سے  عوامی آرا انسٹیٹیوٹ  آف ریجنل اینڈانٹرنیشنل اسٹڈیز کے حالیہ سروے میں کیا ہے جس میں 2400 افراد سے رائے معلوم کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

50 فیصد سے زائد پاکستانی حکومتی وزراء کی کارکردگی سے مایوس، گیلپ سروے

عوام کی اکثریت نے عمران خان کو نجات دہندہ قراردیدیا، شہبازشریف یکسراعتماد کھو بیٹھے

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیز(آئی آرآئی ایس) کے دسمبر میں کرائے گئے سروے میں عوام سے سوال کیا گیا کہ”کون سا رہنما پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟“۔رائے دہندگان کو جواب دینے کیلیے عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری،دیگر رہنما یا کوئی بھی نہیں کا آپشن دیا گیا تھا۔

اس سوال کے جواب میں 56 فیصد رائے دہندگان نے عمران خا ن کا نام لیا۔19فیصد نے کہا نوازشریف،11فیصدنے کہا ان میں سے کوئی بھی  ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتا،2فیصد نے آصف زرداری جبکہ ایک فیصد نے بلاول بھٹو زرداری کو بحران سے نکالنے والا رہنما قرار دیا۔حیران کن طور پروزیراعظم شہبا زشریف کو کسی ایک  نے بھی نجات دہندہ  تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔

سروے میں 79 فیصد عوام نے ملک کی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ14فیصد کے خیال میں ملک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔7فیصد نے اس سوال پر لاعلمی کا اظہار کیا۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ گزشتہ سال آپ کے خاندان کی معاشی حالت کیسے رہی؟ اس سوال کے جواب میں 59 فیصد افراد نے قرار دیا کہ ان کے خاندان کی معاشی حالت پہلے سے بدتر ہوگئی۔34 فیصد نے  قرار دیا کہ ان کے حالات پہلے جیسے ہیں جبکہ 7فیصد نے  قرار دیا کہ ان کے معاشی حالات پہلے سے بہتر  ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر