غریدہ فاروقی، عمار مسعود اور وقار ستی کے ایک جیسے ٹوئٹ پر صارفین کی کڑی تنقید
غریدہ فاروقی، عمار مسعور اور وقار ستی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹوئٹس میں ایک جیسے دعوے کیے جن سے لگتا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے متعلق ایک جیسے پیغامات شیئر کرنے کی ہدایات تھیں جبکہ ان کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پیش کیے گئے اعداد و شمار جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اور پرویز الہیٰ نے با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا
ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی، صحافی عمار مسعود اور وقار ستی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق پیش کیے گئے اعداد و شمار جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اور پرویز الہیٰ نے با آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ سے متعلق جہاں غریدہ فاروقی، عمار مسعود، وقار ستی کے دعوے غلط ثابت ہوئے وہی حیرت انگیز طور پر تینوں کے اعداد و شمار بھی ایک جیسے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
غریدہ فاروقی کا عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کا جعلی دعویٰ
غریدہ فاروقی، عمار مسعور اور وقار ستی نے حیرت انگیز طور پر اپنے ٹوئٹس میں ایک جیسے دعوے کیے جن سے لگتا ہے کہ انہیں اعتماد کے ووٹ سے متعلق ایک جیسے پیغامات شیئر کرنے کی ہدایات تھیں۔
ایکسکلوزو!!!!
پنجاب اسمبلی میں اسوقت کی دلچسپ صورتحال!!
حکومت ؛ 171 ممبران موجود
اپوزیشن ؛ 171 ممبران موجود— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) January 11, 2023
غریدہ فاورقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب اسمبلی میں حکومت اور حزب اختلات کے اراکین کی تعداد برابر ہے یعنی دونو ں کے پاس 171 ارکان ہیں جبکہ ایسے ہی اعداد و شمار عمار مسعود نے بھی پیش کیے ۔
پنجاب اسمبلی تازہ ترین صورت حال
حکومتی ارکان .171
اپوزیشن ارکان .171— Ammar Masood (@ammarmasood3) January 11, 2023
اپنے ٹوئٹر پیغام میں صحافی وقار ستی بھی یہی بتاتے رہے کہ پنجاب کے ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے پاس 171 ارکان ہیں جس سے لگتا ہے کہ تینوں صحافیوں کے ایک جیسے اعداد و شمار فراہم کیے گئے تھے ۔
پنجاب اسمبلی میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ میری اطلاع کے مطابق اس وقت پنجاب حکومت کے پاس 171جبکہ اپوزیشن کے پاس بھی 171 ممبران ہوگئے ہیں۔
فواد چوہدری صاحب ہن دسو ؟؟؟— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) January 11, 2023
غریدہ فاروقی کے پیغام میں انس حفیظ نامی ٹوئٹر صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ "حوصلہ بی بی حوصلہ ” انشاءاللہ عمران خان اور پاکستان کی عوام سب کے چودہ طبق روشن کریں گے۔
حوصلہ بی بی حوصلہ
انشاءاللہ خان اور عوام سب کے چودہ طبق روشن کریں گے— Ans Hafeez (@PakForeverIA) January 11, 2023
عمار مسعود کے غریدہ فاروقی جیسے اعداد شمار والی ٹوئٹ پر عبدالقدیر نامی صارف نے انہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے کیونکہ بہادر کی صفت ہے وہ سچا اور انصاف پسند ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ بہادروں کا ساتھ دیتا ہے کیونکہ بہادر کی صفت ہے وہ سچا اور انصاف پسند ہوتا ہے
— Abdul Qadeer (@abdulqadeer03) January 11, 2023
عمار مسعود اور غریدہ جیسی ٹوئٹ کرنے پر صحافی وقار ستی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجنبی نامی (Stranger) نے لکھا کہ اچھا جی ۔؟۔ اور کچھ ؟ عوام کو سب پتا ہے زیادہ سیانہ بننے کی کوشش نہ کریں۔
اچھا جی؟ 😂 اور کچھ ، عوام کو سب پتہ زیادہ سیانا بننے کی ضرورت نہیں۔ 😂🔥
— Stranger (@StrangerExpose) January 11, 2023
واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور مسلم لیگ نون کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے ۔ انہیں 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز نے کہا کہ ن لیگ نے ایک مہینے سے اعتماد کے ووٹ کا رولا ڈالا ہو اتھا وہ آج ہم نے لے لیا ہے ۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے پرویز الہٰی کو مبارکباد پیش کی گئیں ۔