نواز اور ثناءاللہ کا ٹیلی فونک رابطہ ، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے قانونی آپشنز پر غور

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو رانا ثناء اللہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں نواز شریف کو وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کے قانونی اور آئینی طریقوں سے آگاہ کیا۔

پنجاب اسمبلی سے چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ ملنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز اور سینئر نائب صدر مریم صفدر پارٹی کی سینئر قیادت پر شدید برہم ، نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ حمزہ شہباز کا کہنا تھا آئین پر شب خون مارنے والوں کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

عوام کی اکثریت نے عمران خان سے امیدیں باندھ لیں، شہبازشریف یکسراعتماد کھو بیٹھے

چوہدری پرویز الہیٰ کا اعتماد کا ووٹ: گورنر پنجاب نے عدالتی فیصلے پر مہرثبت کردی

ذرائع کے مطابق دوران گفتگو رانا ثناء اللہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں نواز شریف کو وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کے قانونی اور آئینی طریقوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو اعتماد میں لے کر پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد نواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی کیسے ووٹنگ کے لیے اسمبلی پہنچ گئے انہیں مینج کیوں نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے کم از کم سات ارکان ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور وہ کسی طور پر ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کو منانے میں ناکامی پر رپورٹ طلب کرلی ہے ، کی تھی کیونکہ کم از کم سات قانون ساز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے رابطے میں تھے۔

رانا ثناء اللہ نے پارٹی کے سربراہ کو ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مریم نواز پر زور دیا کہ وہ پاکستان واپس آئیں کیونکہ ان کے غیرموجودگی کی وجہ سے پارٹی کی مقبولیت پر منفی اثر پڑرہا ہے۔

پرویز الٰہی نے جمعرات کی صبح صوبائی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ حکمران اتحاد کے 186 ارکان نے چیف منسٹر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، جب کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Chaudhry Parvez Elahi
news 360

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان کے فلور پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں آئینی اور قانونی عمل مکمل ہو چکا ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کے لیے حقیقی سرپرائز ہے۔

Opposition leader Hamza Shahbaz
news 360

دوسری جانب قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اسمبلی قوائد اور آئین پر شب خون مارا گیا ، جھرلو اور ہیراپھیری کرکے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا گیا ، ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ، دھوکے سے کارروائی شروع کرکے جعلی گنتی کی گئی ، بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر