وفاقی ادارے نیپرا کا شہر قائد کے مکینوں کو جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ
وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)شہر قائد کے مکینوں کو بجلی کے جھٹکا لگا دیا، کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے تک مہنگی کردی جبکہ وفاقی حکومت نے گیس بھی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) شہر قائد کے مکینوں کو بجلی کے جھٹکا لگا دیا۔ کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 49 پیسے اضافہ کردیا ہے ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) شہر قائد کے مکینوں کو بجلی کا زرو کا جھٹکا لگا دیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے سے پانچ روپے تک اضافہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر ، بجلی ، گیس سب کچھ مہنگا، آئی ایم ایف سے ڈیل شہباز حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی
مہنگائی کا معاشی بدحالی کا شکار شہر قائد مکینوں کو وفاقی ادارے نیپرا نے ایک بار مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیلتے ہوئے اپریل تک کے لیے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے تک اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے گئی ہے۔
نیپرا نے مختلف کیٹیگریز کیلئے قیمتوں میں اضافہ 1 روہے 49 پیسے سے 4 روپے 49 پیسے تک کیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا ہے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے وفاقی حکومت کی یکساں درخواست سے متعلق نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق چار ماہ کیلئے بجلی کی بلوں سے یکساں ٹیرف کے تحت وصولیاں کی جائیں گی۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال ہوئیں جبکہ اضافی ایڈجسٹمنٹ جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیے
اوور بلنگ کا معاملہ ، قائمہ کمیٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کا حکم
اتھارٹی نے اس حوالے سے گزشتہ ماہ ستائیس دسمبر کو سماعت کی تھی جس میں وفاقی حکومت نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرامیں درخواست دائر کی تھی۔
مہنگائی کے مارے کے عوام پریشان ہیں کہ حکومت آئی ایم ایف کو رام کرنے کے لیے مسلسل عوام کو نچوڑنے پر لگی ہے سال 2023 کے آغاز میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ بھی کیا جاچکا ہے۔