پاکستانی سفارت خانے میں بھارتی خاتون سے جنسی ہراسگی پر تحقیقات کا اعلان

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف ایک ہندوستانی خاتون کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں ، خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ویزے کی درخواست دینے گئی تو اعلیٰ افسران نے غیر اخلاقی رویہ اپناتے ہوئے جنسی ہراساں کیا

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ارکان کی بھارتی خاتون کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک  اور غیر اخلاقی رویے پر تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔  

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی خاتون کے ساتھ ہائی کمیشن کے اہلکار کی جانب سے مبینہ ناروا سلوک کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایک بیان جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے نئی دہلی ہائی کمیشن میں وزیر تجارت کا عہدہ بحال کردیا

ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کے خلاف ایک ہندوستانی خاتون کی طرف سے لگائے گئے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے مضبوط میکانزم موجود ہیں۔ بھارتی خاتون کے الزامات کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ مشنز میں بدتمیزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان تمام ویزا اور قونصلر زکو درخواست گزاروں کے ساتھ مناسب آداب اور برتاؤ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہیں پیشہ ورانہ طریقے سے کام  کا کہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ممبئی میں کورین لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے والے 2 مسلمان لڑکے گرفتار

واضح رہے کہ ایک بھارتی ماہر تعلیم نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے سینئر افسران کی جانب سے ناروا سلوک اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کی تھے ۔

بھارتی ماہر تعلیم نے کہا تھا کہ ویزے کی درخواست دینے پاکستان ہائی کمیشن پہنچیں تو وہاں کے کچھ سینئر عہدیداران نے ان سے غیر اخلاقی رویہ رکھا اور جنسی طور پر ہراساں کیا ۔

متعلقہ تحاریر