اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر 271 ارکان پارلیمان کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل کیے گئے ارکان میں سینیٹ کے 21، این اے کے 136 ، سندھ اسمبلی کے 48، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔ معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں نہ ہی شرکت اوراعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے 21، قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جب کہ سندھ اسمبلی کے 48، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے بینکرز کی اسحاق ڈار کو تجاویز

کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کم ٹرن آؤٹ کی وجہ کیا بنی؟

الیکشن کمیشن نے ایوان بالا کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی ہے ان میں شوکت ترین، عبدالغفور حیدری،  احمد خان، اعظم سواتی، ثانیہ نشتر، اور انوار الحق کاکڑ شامل ہیں۔

سینیٹ کے رکن احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چودھری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، نوید قمر، اسد عمر اور عمر ایوب بھی رکنیت معطل بھی الیکشن کمیشن نے معطل کی ہے۔

قومی اسمبلی کے معطل کیے گئے اراکین میں اسد قیصر، نور عالم خان، شہریار آفریدی، نور الحق قادری، غلام سرور خان، خواجہ آصف، محسن رانجھا، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، شفقت محمود، کنول شوزب اور  عندلیب عباس شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ علاوہ ازیں معطل ارکان اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شامل نہیں ہو سکتے۔

رکنیت معطلی کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ارکان کی فہرست بھجوا دی ہے۔

متعلقہ تحاریر