حکومت نے 20 دوائیں سستی کردیں،مریضوں کوماہانہ 75ہزار روپے کا ریلیف ملے گا
سستی کی جانے والی ادویات میں پھیپھڑوں کے کینسر، چھاتی کے کینسر، ایچ آئی وی، خون کا جمنا، بلڈ پریشر، آنکھوں کے انفیکشن، ہڈیوں کے امراض، خواتین میں بانجھ پن اور فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
حکومت نے کینسرسمیت موذی امراض میں استعمال ہونے والی 20 امراض کی دوائیں سستی کردیں، وزارت صحت کے فیصلے سے مریضوں کو ماہانہ 75 ہزار روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے ۔
سستی کی جانے والی ادویات میں پھیپھڑوں کے کینسر، چھاتی کے کینسر، ایچ آئی وی، خون کا جمنا، بلڈ پریشر، آنکھوں کے انفیکشن، ہڈیوں کے امراض، خواتین میں بانجھ پن اور فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ڈریپ نے بخار کے علاج میں استعمال ہونے والا انجکشن غیر معیاری قراردیدیا
کراچی میں کرونا کی انتہائی متعدی قسم امیکرون ایکس بی بی کے 6 کیسز کی تصدیق
ڈان کو دستیاب دستاویز کے مطابق mg 150 Tarcevaکی 30 گولیوں کی قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اب اس دوا کو 214,710 روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں کیا جا سکتا۔
غیر چھوٹے خلیے کے پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی 100mg کی قیمت 172,320 روپے مقرر کی گئی ہے۔
چھاتی، غذائی نالی اور پیٹ کے کینسر کی اقسام کے علاج کے لیے لگائے جانے والےHerceptin 450 mg کےانجکشن کی قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے اور اس کی قیمت 199,741 روپے مقرر کی گئی ہے۔
امیونو سنڈروم (ایڈز) میں مبتلا افراد میں سائٹومیگالو وائرس ریٹینائٹس کے علاج کے لیے ویلسائٹ کی 60 گولیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 116,165 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق Xarelto کی 28 گولیوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4,810 روپے ہوگی۔اسی طرح Co-Renitec کی 20 گولیاں 258 روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں کی جا سکتیں۔ دوا جسم سے اضافی پانی اور بعض الیکٹرولائٹس کو نکال کر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
Timoptol آئی ڈراپس کی قیمت 184 روپے اور خواتین میں بانجھ پن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے کلومڈ کی قیمت 440 روپے ہوگی۔
اسی طرح ہڈیوں کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا اکلاسٹا کا 3mg کا انجکشن 27,514 روپے سے زیادہ میں فروخت نہیں کیا جا سکتا، جبکہ Zofran کے پانچ انجیکشن کی قیمت 4,659 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کا استعمال کینسر کی دوائیوں کے علاج (کیموتھراپی) اور ریڈی ایشن تھراپی کی وجہ سے ہونے والی متلی اور الٹی کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
20mg/1ml Taxotere کی فی انجیکشن کی قیمت کی 11ہزار 429 روپے مقرر کی گئی ہے۔یہ دوا کیموتھراپی کے دوران کینسر کی کئی اقسام کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی Lamisil Cream کی زیادہ سے زیادہ قیمت 262 روپے ہوگی۔ڈان سے بات کرتے ہوئے وزارت کے ترجمان ساجد شاہ نے کہا کہ وزیر صحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا کہہ رہے ہیں۔