سیکورٹی فورسز کا ہوشاب اور تلسر میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب اور تلسر میں انٹیلی جنس بیسٹ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب شہباز شریف کی باری ہے، چوہدری پرویز الہیٰ

زندگیاں بدلنی ہیں تو ووٹ ضرور کاسٹ کریں، عمران خان کا سندھ کی عوام کےنام پیغام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر اتارا گیا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب اور تلسر میں آپریشن کا مقصد ان علاقوں کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے پاک کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر