سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل جوکر کہنے پر سلیمان شہباز پر برہم
مفتاح اسماعیل نے سلیمان شہباز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں جو مشکل معاشی فیصلے کیے وہ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد کیے۔'
سلیمان شہباز کا مفتاح اسماعیل کو جوکر کہنا سابق وزیر خزانہ کو ناگوار گزر گیا ، کہتے جتنے بھی مشکل معاشی فیصلے کیے وزیر اعظم شہباز شریف کی مرضی سے کیے، مفتاح اسماعیل نے اپنی پوزیشن کلیئر کرنے کی اپنی سی کوشش کرڈالی۔
سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے جوکر کا لفظ استعمال کیا تھا۔ جس پر ملک بھر میں اس پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیب ترامیم کا مقدمہ ، سپریم کورٹ میں ڈرامائی موڑ پر
این ای ڈی یونیورسٹی اور یونائیٹڈ نیشن کے تحت "کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کا اہتمام
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے قریبی دوستوں نے نیوز 360 کو بتایا کہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے سلیمان شہباز کے بیان پر ناگواری کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے دوستوں نے بتایا کہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ سلیمان شبہاز کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے مطابق انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل معاشی فیصلے کیے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی معاشی تباہی کے اثرات سے ملک کو بچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے خدشات سے بچایا۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے مطابق ان کے جن معاشی فیصلوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ سب کابینہ کی مشاورت سے کیے گئے اور خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کیے گئے۔