عمران خان کی سات حلقوں سے کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم

چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے اس معاملے پر گزشتہ سال 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ضمنی انتخابات میں تمام سات حلقوں سے کامیابی کا نوٹی فیکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی گئیں جس پر تاخیر سے اخراجات دینے کے معاملے سے درگزر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے مشکوک نتائج کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات کےموقع پر رزلٹ مینجمنٹ سسٹم لانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کا نوٹس لیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنرکی زیر صدارت 5 رکنی کمیشن نے اس معاملے پر گزشتہ سال 20 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 7 حلقوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کردی ہیں اس لئے ان کی تاخیر سے اخراجات دینے کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے گزشتہ سماعت پر موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان 3 نومبر کو زخمی ہوئے تھے، تفصیلات جمع کرانے کی تاریخ 10 نومبر تھی، اس معاملے پر ہمیں معاف کیا جائے۔

عمران خان نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے تھے، جن میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 22، 24، 31 اور این اے 108 ، این اے 118، 239 اور این اے 45 میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا تھا کہ عمران خان میانوانی نشست سے نااہل ہو چکے، ضمنی انتخابات میں عمران خان کی جیتی ہوئی نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

متعلقہ تحاریر