ڈاکٹر معظم محمود نیازی کا یکم فروری کو سی این این پر انٹرویو نشر ہونے کا دعویٰ
ٹوئٹر صارفین نے مضحکہ خیز دعوے پر ڈاکٹر معظم نیازی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانا شروع کردیا

پھلوں سے چینی اور شمسی توانائی اور پٹرول بنانے کے دعویدار نام نہاد سائنسدان اور پاکستان امن لیگ کے سربراہ ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے ایک اور دعویٰ کردیا ہے۔
ڈاکٹر معظم محمود نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارہ سی این این یکم فروری کو ان کا انٹرویو کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ایک اور نیازی وزیراعظم بننے کے لیے تیار
ڈاکٹر نیازی کی پاکستانی عوام کو ایک اور ویک اپ کال
ڈاکٹر نیازی نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ”سی این این امریکا سے یکم فروری 2023 کو براہ راست عظیم سائنسدان چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی عظیم سائنسدان شریک چیئرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد احسان الحق خان نیازی و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان امن لیگ سلطانہ پروین خان نیازی کا انٹرویو نشر ہوگا۔
سی این این امریکہ سے یکم فروری 2023 کو ہراہ راست عظیم ساٸنسدان چیٸرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد معظم محمود خان نیازی عظیم ساٸنسدان شریک چیٸرمین پاکستان امن لیگ ڈاکٹر محمد احسان الحق خان نیازی و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان امن لیگ محترمہ مس سلطانہ پروین خان نیازی کا لاٸیو انٹرویو pic.twitter.com/aDEhtP3gPK
— Dr.Moazzam Mahmood Niazi (@DrMoazzamMahmo3) January 18, 2023
ٹوئٹر صارفین نے مضحکہ خیز دعوے پر ڈاکٹر نیازی کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف نے لکھاکہ سر احتیاط رکھئیے گا کہیں یہ انگریز آپ کے شوگر، بجلی اور پٹرول کا فارمولا چوری نہ کریں اور پوری دنیا کوُ مفت شوگر اور پٹرول دینا شروع نہ کردیں اور خدارا اپنی حفاظت کرنا کہیں آپ جیسے نایاب اور کامیاب ذہین انسان کو راستے سے نہ ہٹادیں۔
احتیاط رکھئیے گا سر کہیں یہ انگریز اپکے شوگر اور بجلی اور پٹرول کا فارمولا چوری نہ کریں اور پوری دنیا کوُ مفت شوگر اور پٹرول دینا شروع نہ کردین اور خدارا اپنی حفاظت کرنا کہیں اپ جیسے نایاب اور کامیاب ذہین انسان کو راستے سے نہ ھٹادیں
— ملک افند خان (@afand12345) January 18, 2023
ایک صارف نے لکھاکہ سنا ہے امریکا میں اس دن چھٹی کر دی گئی ہے کہ عظیم سائنسدان کا انٹرویو سن سکیں۔
امریکہ میں سنا ہے اس دن چھٹی کر دی گئی ہے کہ عظیم سائنسدان کا انٹرویو سن سکیں۔
— Zahid (@lintong_84) January 18, 2023
نیازی صاحب، آپ خاندانی سیاست ختم کرنے کا نعرہ لے کر آئے تھے اور سارے عہدے اپنے رشتہ داروں میں ہی بانٹ سئیے ہی۔ کچھ ہم کارکنوں کا بھی خیال کریں
— naeem ijaz (@ijaznaeem) January 18, 2023
ایک اور صارف نے لکھا کہ نیازی صاحب، آپ خاندانی سیاست ختم کرنے کا نعرہ لے کر آئے تھے اور سارے عہدے اپنے رشتہ داروں میں ہی بانٹ دئیے ہیں، کچھ ہم کارکنوں کا بھی خیال کریں۔









