بلاول کی وزیراعظم لکسمبرگ کے ہمراہ پاکستانی آموں کی تشہیر کی ویڈیو وائرل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئر بیٹل کے ساتھ پاکستانی آموں کی تشہیر پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے ان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ کچھ نے کہا کہ ملک ایک سنگین معاشی بحران میں ہے اور بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم جیسے فورم  پر معمولی باتوں میں مشغول ہیں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی  لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئربیٹل (Xavier Bettel) کے ساتھ پاکستانی آموں کی تشہیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئر بیٹل (Xavier Bettel) کے ساتھ پاکستانی آموں کی تشہیر کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

جنیوا ڈونر کانفرنس: بلاول کا کئی علاقوں میں سیلابی پانی کھڑے رہنے کا اعتراف

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پراس کیپشن کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے کہ ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیراعظم زاویربیٹل (Xavier Bettel)سے  اچانک خوشگوار ملاقات ہوئی ۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی آم لکسمبرگ بھیجے تھے اور ان آموں کے بارے میں لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئر بیٹل  نے پاکستانی آموں کی تعریف کی ۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی آم بہت پسند ہیں لیکن انہوں نے ایف ایم بلاول بھٹو کی لکسمبرگ میں پاکستانی آموں کے سفیر بننے کی درخواست مسترد کردی۔

لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئر بیٹل (Xavier Bettel) نے کہا کہ سرکاری عہدے پر ہونے کی وجہ سے کوئی دوسرا کام نہیں کرسکتے ہیں اس لیے پاکستانی آموں کا سفیر نہیں بن سکتا ہوں۔

چیئرمین پی پی کی وڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے بلاول کی کاوش کو سراہا جبکہ کچھ نے سرکاری خزانے پر بوجھ قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ذاتی خرچ سے غیرملکی دورے،بشریٰ گوہر نے بلاول بھٹو سے ذریعہ آمدن پوچھ لیا

سوشل میڈیا صارفین نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا کہ لکسمبرگ کے وزیراعظم زیویئربیٹل پاکستان مدعو کرکے انہیں اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ کی سیر کروائیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ملک ایک سنگین معاشی بحران میں ہے اور بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم جیسے فورم  پر معمولی باتوں میں مشغول ہیں۔

متعلقہ تحاریر