فہد ہارون وزیراعظم شہباز شریف کے 32ویں معاون خصوصی تعینات
فہد ہارون کے معاون خصوصی تعینات ہونے سے معاونین خصوصی کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اور معاون خصوصی مقرر کر دیا جس کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 تک پہنچ گئی۔
فہد ہارون وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے جن کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے ان کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ڈاکٹر معظم محمود نیازی کا یکم فروری کو سی این این پر انٹرویو نشر ہونے کا دعویٰ
عمران خان کی سات حلقوں سے کامیابی، الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم
فہد ہارون اس وقت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انفارمیشن اینالیٹکس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
فہد ہارون کو فی الحال کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے جبکہ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔
وفاقی کابینہ میں اس وقت 34 وزراء، 7 وزیر مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔