نواز شریف کا نون لیگ کو لیڈ کرنے کا دعویٰ مگر واپسی کی تاریخ نہیں بتائی
لندن میں اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی لیڈ کا دعویٰ کردیا تاہم وطن واپسی کی تاریخ پر مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے
پاکستان مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کے قائد نوازشریف نے آئندہ الیکشن میں لیڈ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے تاہم انہوں نے وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نون (پی ایم ایل این) کی لیڈ کا دعویٰ کردیا تاہم وطن واپسی کی تاریخ پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
لیگی رہنماؤں کے اعلانات کے باوجود نواز شریف کی وطن واپسی غیریقینی
لندن میں اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ہماری پارٹی لیڈ کرے گی ۔
نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ عوام ہمارے دورحکومت میں خوش تھے۔ معیشت ترقی کی منازل طے کررہی تھی، آئندہ بھی ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔
نوازشریف کی جانب سے لیڈ کرنے کا دعویٰ بے یقینی کا شکار ہے کیونکہ نون لیگ میں بدترین دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ لیگی رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان باری میں مصروف ہیں۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی تاہم کسی نے انتخابات سے قبل دھوکہ دینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائےگا۔
میڈیا نمائندوں کے سوال کرنے کے باوجود نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ دینے میں ناکام نظر آئے تاہم رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف ایک ماہ میں واپس آجائیں گے ۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی قیادت میں پارٹی کے متحد ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم مفتاح اسماعیل ، شاہد خاقان عباسی واضح طور پر پارٹی سے ناراض نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پارٹی میں سچ بولنے پر مصطفیٰ نواز جیسے نتائج کا ڈر ہے، ملک احمد خان
رانا ثنا اللہ کے مطابق مریم نواز شریف مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوسکتی ہیں جبکہ وزیراعظم کے امیدوار میاں نواز شریف ہی ہونگے ۔
لندن میں موجود وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نواز شریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔ مریم نواز بھی انتخابی مہم کا حصہ بنیں گی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گورر پنجاب بلیغ الرحمان اور مریم نواز کے شریک حیات کیپٹن صفدر اعوان بھی نواز شریف کی ایک ماہ میں وطن واپسی کا دعویٰ کر چکے ہیں۔