سما ٹی وی کی سابقہ قیادت نے غریدہ فاروقی کو جھوٹا ثابت کردیا
عمران خان 2014 کے دھرنے کے دوران سما ٹی وی فون کرکے مجھ سے بات کرنے اور انٹرویو کرنیکا کہتے تھے، غریدہ فارقی: ایسا کبھی نہیں ہوا، نوید صدیقی اور فرحان ملک کی تردید
سما ٹی وی کے سابق سی ای او اور سابق ڈائریکٹر نیوز نے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے متعلق دعوے کی تردید کردی۔
غریدہ فاروقی نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 2014 کے دھرنے کے دوران سما ٹی وی فون کرکے ان سے بات کرنے کا کہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
غریدہ فاروقی، عمار مسعود اور وقار ستی کے ایک جیسے ٹوئٹ پر صارفین کی کڑی تنقید
غریدہ فاروقی کا عمران خان کے بلڈ ٹیسٹ میں ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کا جعلی دعویٰ
خاتون اینکر ملیحہ ہاشمی نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا یہ مبینہ بیان لکھا تھا کہ” جب 2014 کا دھرنا تھا تو عمران خان میرے چینل والوں کو روزانہ فون کر کے کہتے تھے کہ میری غریدہ سے بات کروائیں، غریدہ سے کہیں میرا انٹرویو کرے“۔
I was heading Samaa during the 2014 dharna and never once did this happen… https://t.co/EbgrHld7Pk
— Naveid Siddiqui (@SiddiquiNaveid) January 19, 2023
ملیحہ ہاشمی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سماٹی وی کے سابق سی ای او نوید صدیقی نے کہاکہ”میں 2014 کے دھرنے کے دوران سما کی سربراہی کررہا تھا اور ایسا ایک مرتبہ بھی نہیں ہوا“۔
I was Director News – I didn’t receive any such requests https://t.co/A8wD58kzSE
— Farhan Mallick (@FarhanGMallick) January 19, 2023
سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”میں اس وقت ڈائریکٹر نیوز تھا، مجھے کبھی ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی“۔