سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف مسلم دنیا میں غم و غصہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ نے سویڈش وزیر دفاع پال جونسن کا دورہ ترکیہ منسوخ کردیا ہے۔

سویڈن میں اینٹی اسلام مظاہرے اور قرآن پاک کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ ، پاکستان ، ترکیہ ، ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کی شدید مزمت ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس فعل کو احمقانہ اور جارحانہ قرار دیا ہے ، ادھر ترکیہ نے سویڈس وزیر دفاع پال جونسن کا دورہ ترکیہ منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت 

سویڈن میں اینٹی اسلام مظاہروں اور قرآن پاک کی بےحرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سویڈن میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی وزیراعظم رشی سونک مسلمانوں پرمودی کے مظالم کا دفاع  کرنے لگے

یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرداخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ،29 زخمی

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسلامو فوبیا پر مبنی کارروائی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں کسی بھی طرح سے آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جائز نہیں ، اسلام امن کا دین ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان دوسرے مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سویڈن کے حکام کو پاکستان کی تفتیش سے آگاہ کردیا گیا ہے ، سویڈش حکومت اسلام فوبیا کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

سویڈن واقعے کے خلاف ترکیہ نے سویڈش وزیر دفاع کا دورہ منسوخ کردیا

دوسری جانب ترکیہ نے واقعے کے بعد سویڈش وزیر دفاع کا ترکیہ کا دورہ کرنے سے منع کردیا۔

ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ سویڈن میں اینٹی اسلام مظاہروں اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد پال جونسن سے بات نہیں ہوسکتی۔

ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک ہائی کمیشن کے دفتر کے سامنے منصوبہ بندی سے اینٹی اسلام مظاہرہ کیا گیا اور قرآن پاک کو نذرآتش کیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مخالف سیاست دان راسموس پالوڈن نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے مقدس کتاب کا ایک نسخہ نذر آتش کیا تھا۔

سویڈش سیاست دان راسموس پالوڈن جن کے اسلام مخالف اقدامات نے گزشتہ سال سویڈن میں فسادات کو جنم دیا تھا، نے ہفتے کے روز اپنے احتجاج کے دوران اسلام کی مقدس کتاب "قرآن پاک کو جلایا” تھا۔

متعلقہ تحاریر