جمائمہ گولڈ اسمتھ کا جیو ٹی وی کو سیاست پر سوال نہ کرنے پر انٹرویو
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو سیاست سے دور رکھتی ہیں تاکہ تنازعات سے بچی رہوں۔
اس شرط پہ کھیلوں ہوں پیا پیار کی بازی ۔۔۔ جیتوں تو تجھے پاؤں ہاروں تو پیا تیری ، کچھ ایسی ہی شرط پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے معروف ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا دوران انٹرویو کوئی سیاسی سوال نہیں کیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں گزارے 10 سال کی حسین یادوں کو فلم میں پرو دیا۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے لیے اسپیکر کا گورنر کے نام خط
نگراں وزیراعلیٰ الیکشن کمیشن نے لگایا تو عدالت میں چیلنج کریں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائمہ کا کہنا تھا سیاست سے کچھ واسطہ نہیں ہے ، سیاسی سرگرمیوں اور بحث سے بھی خود کو دور رکھتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں گزارے دس برس انتہائی شاندار تھے۔
اپنی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” ایک رومینٹک کامیڈی ڈرامہ ہے۔
انٹرویو سے قبل ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے شرط رکھ دی کہ خود کو سیاسی بحث سے دور رکھتی ہوں اس لیے سیاست پر سوال سے گریز کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا وہ خود کو سیاست معاملات سے اس لیے بھی دور رکھتی ہیں تاکہ سیاست جھنجھٹ سے جان چھوٹی رہے اور تنازعات کا شکار ہونے سے بھی بچی رہوں۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ایک برطانوی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔ فلم کی ڈائریکشن ڈائریکٹر شیکھر کپور نے دی ہے۔ جبکہ فلم میں للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، ایما تھامسن، سجل علی، اولیور کرس، عاصم چوہدری اور جیف مرزا مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
جمائمہ نے بتایا کہ کہ دو ہفتے قبل انہوں نے اور ان کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) پاکستان فلڈز اپیل اور پاکستان انوائرمنٹ ٹرسٹ کی مدد میں ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈز سے زائد رقم جمع کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔