پلی بارگین کرنے والا کوئی بھی شخص عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا، سپریم کورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے 2016-17 کے فیصلہ کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای سی پی نے اس ملک کو بانانا ری پبلک بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حارث اسٹیل ملز کیس میں رضاکارانہ پلی بارگین کرنے والے محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا ہے ، جبکہ سپریم کورٹ نے 2016-17 میں اپنے حکم میں کہا تھا کہ پلی بارگین کرنے والا شخص کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازخود نوٹس کیس نمبر 17/2016 میں قرار دیا کہ پلی بارگین کی صورت میں کوئی شخص وفاقی یا صوبائی سطح اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے میں کوئی عوامی عہدہ رکھ سکتا۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر،سپریم کورٹ، میڈیا اور خود محسن نقوی کیلیے چیلنج

جمائمہ گولڈ اسمتھ کا جیو ٹی وی کو سیاست پر سوال نہ کرنے پر انٹرویو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی پلی بارگین کی ڈیل کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنے امپائرز منتخب کرنے کی ایک پرانی تاریخ رکھتی ہے۔”

عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ "لیکن یہ ناقابل یقین ہے کہ کس طرح الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ایک حریف کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب کیا، جبکہ وہ عہدہ ایک غیر جانبدار شخص کے لیے ہے۔”

سربراہ تحریک انصاف لکھتے ہیں کہ "رضاکارانہ طور پر پلی بارگین کرنے والا کوئی بھی شخص وفاقی یا صوبائی سطح پر اور نہ ہی کسی ریاستی ادارے میں عوامی عہدہ رکھ سکتا ہے۔”

عمران خان نے آگے بڑھتے ہوئے لکھا ہے کہ "ای سی پی نے پاکستان کو بانانا ریاست بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، ہماری جمہوریت کو مذاق بنا دیا ہے۔ میں کل ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کروں گا تاکہ اس پورے افسانے کو بے نقاب کیا جاسکے۔”

محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کرنے پر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر