شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت تین دن کے لیے بند

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایات آج (پیر) کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔ جب کہ رات گئے پیش آنے ولےواقعے کے بعد تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام دفاتر شارٹ سرکٹ کے باعث تین دن کے لیے بند کر دیے گئے۔ سینیٹ کا آج ہونے والا اجلاس اور  قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیئے گئے۔

پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی  عمارت میں چند مقامات پر برقی چنگاریوں کے بعد کچھ تاروں کا نقصان پہنچا، جس پر پارلیمنٹ ہاؤس کو تین دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور پارلیمنٹ سیکرٹریٹ کے تمام عملے کو جمعرات تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران متعلقہ عملہ تمام وائرنگ اور تنصیبات کا تفصیلی معائنہ اور مرمت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

پلی بارگین کرنے والا کوئی بھی شخص عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتا، سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدوار محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایات آج (پیر) کو ہونے والا اجلاس 26 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔ جب کہ رات گئے پیش آنے ولےواقعے کے بعد تمام قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے بیان میں بتایا گیا کہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمارت کے حساس  بجلی اور آڈیو وڈیو الات کی تاریں کتری پائی گئیں، جس سے شارٹ سرکٹنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیاہے۔

متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان کے متعلقہ عملے سے کہا گیا ہے کہ اسمبلی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے  اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے۔ ان حالات میں ملازمین کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتی۔  پارلیمنٹ کی عمارت جمعرات تک بند رہے گی

متعلقہ تحاریر