لیگی رہنماؤں کی بیان بازی کے بعد شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈز مہم کا آغاز
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے جانب سے ایک قدیم ادارے پر حملہ کیا گیا ہے مگر یہ ادارہ ہمیشہ کی طرح مضبوط رہے گا اور اسے مزید مضبوط کرنے کے لیے نئی فنڈز مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، بابر اعوان نے فنڈز مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی جانب سے شوکت خانم اسپتال کےخلاف بیان بازی پر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے اسپتال کے لیے فنڈز مہم شروع کردی گئی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ نون لیگ کے جانب سے ایک قدیم ادارے پر حملہ کیا گیا ہے مگر یہ ادارہ ہمیشہ کی طرح مضبوط رہے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
شوکت خانم کے فنڈز کےغلط استعمال کاالزام،تحریک انصاف کیوں خاموش؟
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے حامیوں سے درخواست کی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو 20 روپیہ عطیہ کریں اور اس ادارے کو مزید مضبوط بنائیں۔
Send an SMS to 7770 to donate Rs 20 to SKMH. They attacked this pristine institution today again. It will come back stronger like always.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 22, 2023
پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف بابراعوان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ 7770 پر میسج بھیج کر شوکت خانم اسپتال کو 20 روپے عطیہ کریں۔
شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً ہسپتال کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ 7770 پر بلینک مسیج بھیج کر شوکت خانم کو 20 روپے عطیہ کریں۔
— Babar Awan (@BabarAwanPK) January 22, 2023
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر عمران خان کے خلاف بیان باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
مسلم لیگ نون کے رہنما وفاقی وزیر برائے امور دفاع خواجہ آصف کی جانب سے الزام عائد کرنے پر عمران خان نے انہیں ہتک عزت کا نوٹس بھیجا تھا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف10ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت بھی جاری ہے ۔