ریاست پاکستان کیخلاف مسلح کارروائی کھلی بغاوت اور حرام ہے، مفتی تقی عثمانی

پاکستان ایک مسلمان ریاست ہے،ا سکا دستور مسلمان ہونے کی گواہی دیتا ہے اور ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پایا جاتا، مفتی اعظم پاکستان

مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی  نے ایک مرتبہ پھر ریاست پاکستان کیخلاف مسلح کارروائی کو کھلی بغاوت، ناجائز اور حرام قرار دیدیا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود نے وڈیو پیغام علمائے کرام سے پاکستان میں جہاد کے بارے میں رائے طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان

افغان طالبان کی پاکستان پر حملے کی دھمکی پر صحافی وجاہت خان نے حقیقت آشکار کردی

مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے نور ولی محسود کے پیغام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”افسوس کی بات ہے کہ مفتی نور ولی صاحب رہنمائی فرمانے کی بات اس طرح کررہے ہیں جیسے آج سے پہلے اس حوالےسے کوئی بات ہی نہیں ہوئی“۔

انہوں نے مزید کہاکہ”یہ اجتماع اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک مسلمان ریاست ہے،ا سکا دستور مسلمان ہونے کی گواہی دیتا ہے اور ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پایاجاتالہٰذا اس ریاست کیخلاف کوئی مسلح کارروائی ہماری نظر میں کھلی بغاوت ہے،حرام ہے،ناجائز ہے، ہم کبھی اسکی تائید نہیں کرسکتے۔

متعلقہ تحاریر