پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے گورنرز سے تاریخ طلب کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرزکو خط لکھ کر صوبوں عام انتخابات کے لیے حتمی تاریخ لی جائے گی، ای سی پی حکام اپنے مراسلے میں 3 تاریخیں تجویز کرے گا تاہم گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے شیڈول کے لیے دونوں صوبوں کے گورنرزکو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
الیکشن کمیشن پاکستان کے ایک اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے شیڈول کے لیے دونوں صوبوں کے گورنرز خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہباز شریف کی اسحاق ڈار کے دعووؤں کے برعکس آئی ایم ایف سے اپیل
الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں صوبوں کے گورنر کو خط لکھ کر عام انتخابات کے لیے حتمی تاریخ لی جائے گی جبکہ ای سی پی بھی تاریخ تجویز کرے گا ۔
الیکشن کمیشن حکام اپنے مراسلے میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا تاہم گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔
دونوں گورنرز کی جانب سے حتمی تاریخ موصول ہوتے ہی الیکشن کمیشن پنجاب اورخیبرپختونخوا میں انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے اہم ترین اجلاس میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ الیکشن کمیشن دونوں اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے تیار ہے۔
الیکشن سے متعلق ڈی آر اوز اور پولنگ سےمتعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، انتخابات کے لئے آر اوز اور ڈی آر اوز کی لسٹیں بھی مانگ لی گئیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے تیار ہے، انتخابات کے لئے 9 اپریل سے 12 اپریل موزوں تاریخیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی درخواست دے دی
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے عام انتخابات کے لئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے سے خالی ہونے والی 64 نشستوں پر ضمنی انتخابات پر5 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔