فواد چوہدری کی گرفتاری ، کیا اگلا نشانہ عمران خان ہیں؟
آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر صبح سویرے گرفتار کرلیا ، لاہور کی مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر اسلام آباد منتقل کردیا جائے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ کیا بات عمران خان کی گرفتاری تک جاتی ہے یا نہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
سائفر تحقیقات کا معاملہ: جسٹس سردار طارق مسعود کی دائر اپیلوں پر سماعت سے معذرت
فواد چوہدری کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کی تفصیلات کے مطابق مقدمہ گذشتہ روز تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کی گرفتاری تک ان کا پیچھا کریں گے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن ، ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وار کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوکر رہ گئی ہے۔
دوسری جانب گرفتاری تصدیق رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کی۔ انہوں نےلکھا کہ "فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔”
فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
فرخ حبیب نے گرفتاری کےلیے آنے والی وین کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی۔
فواد چوہدری کو اغوا کرنے کے بعد پولیس سکواڈ نے گاڑی کو بلاک کردیا تاکہ ان کا تعاقب نہ کا جاسکے اور فواد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جائے۔
پاکستان کی اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے اور فواد چوہدری کو فوری برآمد کروایا جائے۔ pic.twitter.com/JNOCYMZ85m— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اپنے دوست #FawadChaudhry کو اغوا کرکے لے جانے والی بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کا پیچھا کررہے ہیں !! pic.twitter.com/BW0TDLwnea
— Saqib Virk (@SaqibVirkPK) January 25, 2023
اہلخانہ کا 8 سے 10 افراد نے فواد چوہدری کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا ، تاہم انہوں نے کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں دکھائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اس وقت پاکستان کے خلاف سازش ہے ، اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو تحریک انصاف پورے ملک میں احتجاج کرے گی ، پورے پاکستان کے شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔ پاکستان کے عوام پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ عمران خان اپنے گھر زمان پارک میں موجود ہیں اگر پولیس اور حکومت میں ہمت ہے تو انہیں گرفتار کرکے دکھائے۔ کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود رہیں گے۔
فواد چوہدری کی گرفتاری پر تجزیہ نگاروں نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال اٹھا ہے کہ کیا بات عمران خان کی گرفتاری تک جاسکتی ہے۔؟ اور اگر ایسا ہوتا ہے تو کیا حکومت اس کے ردعمل کے لیے تیار ہے۔