تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی کردیئے گئے
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، ایوان زیریں میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے سوا تمام ایم این ایز کے استعفیٰ منظور کرلیے گئے ہیں
الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اسپیکرراجا پرویز اشرف نے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ڈی نوٹی فائی کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی استعفوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے تمام 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
ایوان زیریں میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے سوا تمام ایم این ایز کے استعفیٰ منظور ہوگئے تاہم 42 ارکان نے استعفے واپس لئے جانے اور الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹی فائی نہ کرنے کی درخواست دی تھی۔
یاد رہے کہ راجا پرویز اشرف نے جولائی 2022 میں پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھےجبکہ 17 جنوری کو 34 اراکین قومی اسمبلی اور شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد مجموعی طور 80 اراکین کے استعفے منظور کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک عدم اعتماد کا خوف: پی ٹی آئی مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
پاکستان تحریک انصاف کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے گزشتہ روز استعفے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اسد عمر نے کہا تھا کہ ان کا اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہوگی۔
قومی اسمبلی سے استعفوں کی واپسی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین گزشتہ روز قومی اسمبلی گئے تھے مگر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ایوان تین روز کے لئے بند ہے۔