لورالائی ڈویژن میں بلوچستان گیمز کے کوالیفائی راؤنڈ مکمل ہوگئے
محکمہ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لورالائی ڈویژن کے کھلاڑیوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی یہاں کے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں
بلوچستان گیمز کوالیفائی راؤنڈ لورالائی ڈویژن میں ڈویژنل کی سطح پر مکمل ہوگیا۔ کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن والی بال کے ایونٹ میں لورالائی ڈویژن سے بڑی تعداد میں ٹیموں نے حصہ لیا ۔
اسپورٹس بورڈ بلوچستان کی جانب سے تمام ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا ضلعی سطح پر کرکٹ فٹبال والی بال اور بیڈمنٹن چیمپئنز کا ڈویژنل سطح پر مقابلے کروائے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا
تمام کھیلوں کے مقابلے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ کی نگرانی میں منعقد کئے گئے ضلع لورالائی، ضلع دکی، ضلع موسی خیل اور ضلع بارکھان کی ٹیموں نے مختلف گیمز میں فاتح ہوکر صوبائی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں اپنا لوہا منوائیں گی۔
آج کرکٹ فٹ بال اور شوٹنگ بال کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے جن میں ضلع دکی کی ٹیم نے فٹبال ضلع لورالائی کی ٹیم نے کرکٹ جبکہ ضلع موسی خیل کی ٹیم نے شوٹنگ بال کے فائنل میچز جیت کر صوبائی سطح پر ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر سید ظفر اللہ شاہ تھے دیگر مہمانوں میں لورالائی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبران فٹ بال ایسوسی ایشن کے لورالائی پریس کلب کے میاں محمد طاہر بشیر سمیت دیگر افراد تھے ۔
سید ظفراللہ شاہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہا ہے لورالائی ڈویژن میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی موجود نہیں ہے۔
محکمہ اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام لورالائی ڈویژن کے کھلاڑیوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی یہاں کے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے رکھ سکیں۔