جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے حسان نیاری کی ضمانت منظور

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ایک لاکھ کے مچلکے کے عویض نے عمران خان کے بھانجے کی ضمانت منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے حسان نیازی کی ایک لاکھ کے مچلکے عویض ضمانت منظور کرلی ہے۔

عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے وکیل نے ان کی ضمانت استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیے 

نیو کراچی میں فائرنگ ، مولانا سلیم کھتری جاں بحق

اوباش نوجوانوں سے سی ویو تا دو دریا سڑک کو فیملیز کیلیے نوگوایریا بنادیا

حسان نیازی کی عدالت کے پیشی کے موقع پر پولیس بھاری نفری کے ساتھ سابق گورنر بلوچستان اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے ضمانت منظور ہوتے ہوئے اسلام آباد پولیس انہیں اپنی تحویل میں لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے جمعے کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ رہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا تھا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج مرید عباس نے کوئٹہ پولیس کے تفتیشی افسر سے حکم دیا تھا کہ حسان نیازی کو 25 مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر