بلوچستان: مستونگ میں وین اور بس میں تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

بلوچستان کے شہر مستونگ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں قومی شاہراہ پر جنگل کراسنگ کے قریب وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے 

گیس کی عدم فراہمی سے سندھ و بلوچستان کی صنعتیں بندش کے دھانے پر پہنچ گئیں

مولانا ہدایت الرحمان سپریم کورٹ سے ضمانت کی منظوری کے 5روز بعد بھی قید

مزید تفصیل کے مطابق حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پولیس کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں  کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر