لورا لائی میں پولیس ٹرینگ ورکشاپ؛ اہلکاروں کو ٹیکنیکل طریقوں سے آشنا کروایا گیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل  پولیس(ڈی آئی جی پی ) لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی نے کہا کہ  پوری کوشش ہے کہ لورا لائی پولیس کو جدید طرز پر بحال کرکے جرائم کی بیج کنی کی جائے ،انہوں نے جدید طریقوں پر استعمال میں لانے کی ہدایت بھی کی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل  پولیس(ڈی آئی جی پی ) لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی کا کہنا ہے کہ  پولیس اہلکاروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع لورا لائی  میں پولیس ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد  کیا  گیا  جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل  پولیس(ڈی آئی جی پی ) لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی نے خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

رضوان گوپانگ کے قاتلوں کی پشت پناہی پر قمبر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

پولیس ٹرینگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں ڈی آئی جی لورالائی رینج ملک محمد سلیم لہڑی نےکہاکہ اس قسم کی ورکشاپ سے پولیس اہلکاروں کو مدد ملے گی ۔

ملک محمد سلیم لہڑی  نے خطاب میں پولیس جوانوں پر زور دیا کہ اس قسم کے ورکشاپ سےبھر پور استفادہ حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنے میں مدد  ملے گی۔

 انہوں نے  تفتیش کو نئے زاویے اورطریقوں  سے  حل زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا عوام اور سوسائٹی میں تعلق ہو نا ضروری ہے تاکہ مجرم با آسانی گرفت میں ائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا عوام اور سوسائٹی میں تعلق ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بھی جرم کے سرزد ہونے پر پوری طرح ٹریس کرنے میں آسانی ہو ۔

انہوں نے کہا  میں  لورالائی پولیس سے وعدہ کرتا ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ آپ کو مختلف جدید قسم کے ٹریننگ دلوانے  کیلئے اقدامات  اور ربطے کرونگا ۔

متعلقہ تحاریر