کالعدم بی ایل اے کے ہاتھوں میٹرو ون کے صحافی شاہد زہری قتل

پولیس کے مطابق مقامی صحافی کی گاڑی کو بم سے آر سی ڈی شاہراہ پر نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں کار بم دھماکے میں ایک مقامی صحافی جاں بحق ہو گئے۔ مقتول صحافی کی شناخت شاہد زہری کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی ذمے داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کار کو اس وقت بم سے نشانہ بنایا گیا جب شاہد زہری کی گاڑی آر سی ڈی شاہراہ سے گزر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں سیاسی زلزلہ، صوبائی کابینہ کے ارکان آپے سے باہر

بلوچستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

دھماکے کے فوری بعد شدید زخمی صحافی شاہد زہری کو کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

پولیس حکام کے دھماکے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہےکہ بم کو کار کے نیچے نصب کیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ جس میں گاڑی کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صحافی شاہد زہری کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ تحاریر