بلوچستان میں میوزیکل چیئر کی تبدیلی کا سلسلہ جاری، ایک اور وزیراعلیٰ کی رخصتی کی تیاری

سردار یار محمد رند کا کہنا ہے وزیراعلیٰ عبدالقدوس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لارہے جو بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

بلوچستان میں ایک مرتبہ سیاسی بحران نے سر اٹھا لیا ، سینئر سیاستدان اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں جبکہ ترجمان بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دو چار ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ویڈیو میں نام بتادیئے، قتل کیا گیا تو ویڈیو سامنے آجائیگی، عمران خان

ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج جمع کرادی جائے گی۔

گذشتہ سال سردار جام کمال کی حکومت کو عبدالقدوس بزنجو نے رخصت کیا تھا۔ سردار جام کمال کے بعد عبدالقدوس نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا تھا جس کے بعد اب ان کے اور ان کے اتحادیوں کے درمیان اختلاف کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

سردار یار محمد رند کا کہنا ہے عبدالقدوس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے اگر مسودہ آج تیار ہوجاتا ہے تو تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی جائے نہیں تو کل۔

سردار یار محمد رند کا کہنا  ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا نام فائنل کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی عبدالقدوس بزنجو کو ووٹ آف کانفیڈنس نہیں دیا ۔ ہم چاہ رہے تھے کہ عبدالقدوس بزنجو ثابت کریں کہ ہو وزارت اعلیٰ کے اہل تھے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے بعد صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی نگفتہ ہوگئی ہے۔ بیڈگورننس اور ان کی کرپشن کی قصے کہانیاں بلوچستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے لیے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا مرحلہ بہت مشکل ہوگا مگر اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ ہم ان کو اقتدار کی کرسی سے رخصت کردیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن بلوچستان سردار یار محمد رند نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال خان اور دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

سردار یار محمد رند نے اراکین صوبائی اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی، اصغر خان اچکزئی، میر سلیم احمد کھوسہ اور عارف جان محمد حسنی سے ملاقاتیں کی تھیں اور تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر