بلوچستان ہائی کورٹ کے 5 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
5 نئے ججز کی تعیناتی سے ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 9 سے بڑھ کر 14 ہو گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھا لیا۔نئے ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد9 سے بڑھ کر 14 ہو گئی۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے تعینات ہونے والے ججز سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیے
طیبہ گل ہراسگی معاملہ: پی اے سی کا عدم پیشی پر جاوید اقبال کے وارنٹ جاری کا عندیہ
حکومت چھوڑنے کی دھمکی کام آگئی، صابر قائم خانی وزیر اعظم کے مشیر مقرر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔جن میں ایڈیشنل ججز میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سابق ججز ،وکلاء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں پہلے ججز کی تعداد9 تھی۔مزید پانچ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے ججز کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔









