بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن

اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاک بحریہ نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ گھروں میں پھنسے مقامی لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر کے سول انتظامیہ کو معاونت فراہم کی۔ پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے متعدد علاقوں سے ہزاروں کیوسک پانی بھی نکالا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کے خلاف ثبوت ناکافی، حکومت کو نالائقی کی نمائش بند کرنے کا مشورہ

پاک بحریہ کے دستے بلوچستان کے دور دراز دیہی علاقوں بشمول پسنی، وندر، گوادر، جیوانی اور ملحقہ دیہاتوں تک پہنچے اور ضروری امدادی اشیاء تقسیم کیں۔

متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں راشن بیگ، پینے کا صاف پانی اور ادویات سمیت گھریلو اشیاء فراہم کی گئیں۔ پاکستان بحریہ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش ہے۔ بلوچستان میں پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔

متعلقہ تحاریر