بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں حکومت کی امدادی چیک تقسیم

ڈپٹی کمشنر لورالائی کا کہنا ہے قدرتی آفات کو روکنا ناممکن ہے تاہم حکومت اپنے وسائل سے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے مصروف عمل ہے۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے حالیہ طوفانی بارشوں میں شہید ہونے والے لواحقین میں حکومت بلوچستان کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر میڈیا اور لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ برسات متاثریں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان میں جن کے پیاروں کی جانیں چلی گئی ہیں انکو حکومت کی جانب سے مالی امداد کے ساتھ ساتھ راشن ، ٹینٹ اور دیگر گھریلو سامان فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرینگے، افضل اتمانخیل

گورنمنٹ کالج لورالائی میں سائنسی نمائش، شرکاء طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں سےحیران

انہوں نے کہا کہ ہم خود روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کرتے ہیں۔پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال سمیت لورالائی کے تیس ڈیموں جوکہ حالیہ بارشوں مکمل بھر چکے ہیں کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ ہیں۔عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو ہمہ وقت ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ دیتے رہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا ناممکن ہے تاہم حکومت اور انتظامیہ وسائل نا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر