فرنٹیئر کور اینڈ ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام 66 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب
کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹ کرنل تیمورجاوید خان نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی مسرت دن ہے کہ آپ سب نوجوانوں نے اپنی تربیت شاندار طریقے سے مکمل کی اور پر وقار طریقے سے پاس آوٹ ہورہے ہیں، امید ہے کہ اس نیک مقصد کیلئے آپ کسی بھی قربانی کیلئے دریغ نہیں کریں گے

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فرنٹیئر کوراینڈ ٹریننگ سینٹرکے زیراہتمام 66 ویں فیز2 ریکروٹس بیچ کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف انسٹریکٹر فر نٹیئر کور اینڈ ٹریننگ سینٹر لورالائی کرنل عمر فاروق،پریڈ کمانڈر کیپٹن عاطف شاہ اور ایف سی کے اہلکاروں دیگر شریک ہوئے ۔
پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہاہے کہ آج کا دن ہمارے لئے انتہائی مسرت دن ہے کہ آپ سب نوجوانوں نے اپنی تربیت شاندار طریقے سے مکمل کرلی ہے اور پر وقار طریقے سے پاس آوٹ ہورہے ہیں۔ اس پرمسرت اور عملی زندگی کے یادگار موڑ پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیے
کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا
کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ آج کی پریڈ اور اعلی معیار دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ یہاں کا تربیتی معیار پاکستان کے کسی بھی عسکری ادارے سے کم نہیں ہے ۔ یہاں کے تربیتی عملے اور انتظامیہ کو بھی مبارکباد اور شاباش دیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر میں کامیاب ٹریننگ آپ لوگوں کی زندگی کی پہلی منزل ہے اور آج کے بعد آپ اپنے ونگ میں نئی پیشہ وار ذمہ داریوں اور منزل کی جانب روانہ ہونگے جو کہ ایک کڑی آزمائش ہے۔آنے والے وقت میں آپ لوگوں کو اپنی خواہشات اور خو شیوں کو ملک اور قوم کے مفاد اور بھلائی کے تابع کرنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اس نیک مقصد کیلئے آپ کسی بھی قربانی کیلئے دریغ نہیں کریں گے ۔آپ کے سینئرز اور پہلے آنے والوں کی ملک اور صوبہ بلوچستان کیلئے خدمت بہت اہمیت کی حامل اور آپ سب کیلئے مشعل راہ ہیں ۔
کرنل تیمورجاویدخان نے کہا کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان کو دہشتگردی کے عفریت کا سامنا رہاہے۔ دہشتگردوں نے نہ صرف عسکری اور ایف سی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ مسجدوں، عبادت گاہوں، باراروں،اور سکولوں میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا لیکن وہ پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے۔
کمانڈنٹ لورالائی اسکاوٹ کرنل تیمور جاوید خان نے کہا کہ میں بات فخر سے کہتا ہوں بلوچستان میں رہنے والی تمام محب وطن اقوام کی مدد سے اور ایف سی کے جوانمردی سے ہم نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے اس لازوال جدوجہد میں ہمارے شہیدیوں کا خون اور غازیوں کا غیر متزلزل حوصلہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لورالائی میں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے سلسلے میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ ہماری بہنیں اور بیٹیاں بھی ایف سی میں شامل ہوکر دہشت گردی کے خلاف صف اول میں کھڑی ہیں اور جس ملک کے پاس اتنی بہادر بیٹیاں موجود ہوں اس کو کوئی طاقت انشاءاللہ نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔
تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ لورالائی اسکاؤٹ کرنل تیمور جاوید خان نے تمام اعزازات حاصل کرنےوالوں کو بہترین کارکردگی پر ان کو اور انکے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی محنت لگن اور پیشے سے محبت کی قدر کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اسی محنت اور جذبے سے اپنے ونگ میں کام کریں گے ۔