این جی او ہیلپ بلوچستان کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں امدادی راشن تقسیم کیا گیا

این جی او ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین سابق گورنرڈاکٹر امیرمحمد جوگیزئی نے سیلاب متاثرہ علاقوں عمقزئی اور میختر کے315 خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی قوم کی خدمت کیلئے دل و جان سے حاضر ہیں، صوبے کی ترقی کیلئے اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھنا ہوگا

این جی او ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین سابق گورنرڈاکٹر امیرمحمد جوگیزئی کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں عمقزئی اور میختر کے315 خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کیا گیا ۔

این جی اوہیلپ بلوچستان کے چیئرمین سابق گورنر ڈاکٹرامیرمحمد جوگیزئی نے سیلاب متاثرین امدادی راشن تقسیم کیا۔ تقریب میں ایف سی ونگ کمانڈر میختر میجراسامہ، ونگ کمانڈر لورالائی اسکاؤٹ میجر زونیر شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدگان کی امداد تو دور کی بات: سندھ اور بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کے مریض رُل گئے

اس موقع سردار خضرحیات جوگیزئی، لورالائی اسکاؤٹ کے کیپٹن ہمایوں،قبائلی رہنماشمس الدین عمق زئی، ایف سی ونگ کمانڈر میختر میجر اسامہ، ونگ کمانڈر لورالائی سکاؤٹ میجر زونیرسمیت سماجی و قبائلی عمائدین کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

تقریب سے خطاب میں ہیلپ بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نے کہا کہ ہم ہر وقت اور ہر موقع پر اپنے غریب اورغیرت مند عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرمشکل اور پریشانی میں انشاء اللہ ہم ان کی خدمت میں حاضر رہیں گے۔ ہر آفت یا پریشانی میں غریب عوام کی مدد کرتے رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ بٹانا ہوگا۔ ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی ۔ باہمی محبت اور سکون سے رہنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ آپس میں لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں ہیں۔ ہمیں اپنے عوام اور علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے ساتھ اتحاد و اتفاق سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

سابق گورنربلوچستان نے کہا کہ جلد ہی پینے کے صاف پانی کا ایک بہت بڑا بروجیکٹ سہیان ندی پر مختر کے عوام کے لئے شروع کیا جارہاہے ۔ اس اہم پروجیکٹ کو ذاتی مفاد کا شکار نہ بننے دیں۔

متعلقہ تحاریر