ترجمان بلوچستان حکومت سیلاب سے متعلق سوالوں کے جوابات دینے میں ناکام

ایک صحافی نے بلوچستان کے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران وزیراعلیٰ کے لاپتہ ہونے پر سوال کیا تو  فرح  شاہ نے صحافی سے اس کے صحافتی کیریئر کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دی۔ انہوں نے صحافی پر تنقید بھی کی کہ  انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہے

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کوامدادی سرگرمیوں کے اعداد و شمارسے ہی نا آشنا ثابت ہوئی تاہم تنقید کا سامنا کرنے کے بعد صحافیوں کو غیرمتعلقہ جواب دے دیا۔

بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے صوبے کے سیلاب زدہ لوگوں کی مدد میں وزیراعلیٰ کی غیر سنجیدگی پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد صحافیوں کو غیر متعلقہ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک کا غریب ترین طبقہ سیلاب کی نذر ہوگیا

فرح عظیم شاہ بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دینے کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

ایک صحافی نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے  صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران وزیر اعلیٰ کے لاپتہ ہونے پر سوال کیا۔

صحافی نے سرزنش کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کہیں نہیں ملے اور انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا ایک دورہ بھی نہیں کیا۔

 اس پر فرح  شاہ نے صحافی سے اس کے صحافتی کیریئر کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کر دی۔ انہوں نے صحافی پر تنقید بھی کی انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں آپ  کچھ نہیں جانتے تھے تاہم وہ  ان کے سوال کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہیں۔

 فرح شاہ بلوچستان حکومت کی جانب سے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کے اعداد و شمار فراہم کر سکیں تاہم شرمندگی چھپانے کی آخری کوشش میں اس نے پھر ایک اور غیر متعلقہ جواب دیا ۔

انہوں نے کہا وہ سیلاب زدہ لوگوں کے لیے امداد اکٹھی کرنے کے لیے بیرونی ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جسے سب سے بڑی خدمت سمجھی جانی چاہیے۔

متعلقہ تحاریر