وائس چانسلر لورالائی یونیورسٹی کا قلعہ سیف اللہ کی تمام طالبات کی فیس معافی کا اعلان
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کی فارغ التحصیل 80 طالبات کو یونیورسٹی آف لورالائی کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا جہاں انہیں جامعہ سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود نے قلعہ سیف اللہ کی طالبات کی مکمل فیس معافی کا اعلان بھی کردیا
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کی پرنسپل ذاکرہ نورین کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کی فارغ التحصیل سیکنڈ ائیر اور فورتھ ائیر کی 80 طالبات کو یونیورسٹی آف لورالائی کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ کی فارغ التحصیل 80 طالبات کو یونیورسٹی آف لورالائی کا مطالعاتی دورہ کروایا گیاجس میں انہیں یونیورسٹی کے تمام تعلیمی شعبہ جات دکھائے گئے اور تفصیلات سے اگاہ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیے
گورنمنٹ کالج لورالائی میں سائنسی نمائش، شرکاء طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں سےحیران
لورا لائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مقصود نے طالبات کو بریفنگ دی اوران کے تمام ترسوالات کے جوابات دیئے۔طالبات کو فیسز (جو صرف پانچ ہزار روپے ہے) ایڈمیشن اوراسکالرشپس کی تمام معلومات بھی فراہم کیں۔
ڈاکٹر مقصود نے گورنمنٹ گرلز کالج قلعہ سیف اللہ کی فارغ التحصیل طالبات کے ساتھ وعدہ کیا کہ یونیورسٹی آف لورالائی میں داخلے کی صورت قلعہ سیف اللہ کی تمام طالبات کی فیس یونیورسٹی کے اسکالرشپ سے ادا کی جائے گی۔
یونیورسٹی چانسلر نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی طالبات کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تاہم انہوں نے کہا کہ کم از کم 15 طالبات قلعہ سیف اللہ سے جامعہ میں داخلہ لیں۔
اس موقع پر طالبات نے کہا کہ یونیورسٹی کے اعلی معیار سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ یونیورسٹی کے کلاس رومزپُر سہولت جبکہ ہاسٹلز صاف ستھرا ماحول نظر آیا ۔