بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
واضح رہے کہ صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کی جنرل نشست پر انتخابات رواں سال 29 مئی کو ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے 32 اضلاع کی تمام یونین کونسلوں، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیکوں (ماسوائے ضلع کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور میونسپل کمیٹی حرمزئی ضلع پشین) کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان اور غیر مسلم ) کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر 2022 تک وصول کئے جائیں گے اور امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
لورا لائی کے کم عمر حافظ قرآن محمد زبیر نے کویت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے
لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے
شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 14 نومبر تک کی جائے گی۔
ای سی پی کے مطابق ریٹرنگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 15 سے 17 نومبر تک داخل کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے جن پر اپیلیٹ اتھارٹی فیصلے 22 نومبر تک کریں گی۔ جس کے بعد امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 25 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق مندرجہ بالا مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر 2022 کو ہو گی۔
واضح رہے کہ صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کی جنرل نشست پر انتخابات رواں سال 29 مئی کو ہوئے تھے۔