سردار زادہ نعمان خان کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر مقرر

سردار زادہ نعمان خان ناصر کا کہنا ہے واپڈا سے متعلق عوامی شکایات کے حل کے لیے تمام تر توائیاں استعمال کروں گا۔

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سردار زادہ نعمان خان ناصر کو کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر مقرر کردیا۔ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت توانائی نے سردار زادہ نعمان خان ناصر کی نامزدگی کا نوٹیکفیشن جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے

نوٹیفکیشن جاری ہونے پر سردار زادہ نعمان خان ناصر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ عوام کو واپڈا کی جانب سے درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا سے متعلق عوامی شکایات کے حل کے لیے تمام تر توانائیاں استعمال کروں گا۔

متعلقہ تحاریر