لورالائی میں فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقا کیاگیا جس میں کثیر  تعداد میں عام شریک ہوئیں، بی اے پی کے ضلعی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک اورفوج کے خلاف بولنے والوں  سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے

بلوچستان عوامی پارٹی ( باپ ) کے زیر اہتمام لورالائی میں پاکستان زندہ باد ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل نے کی ۔

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل  کی زیرقیادت لورالائی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے عبدالرحیم خان کلب پہنچی جہاں ریلی نے ایک جلسے کی شکل اختیار کرلی ۔

یہ بھی پڑھیے

کمشنر و ڈپٹی کمشنر لورا لائی کا سیلابی علاقوں کا دورہ، نقصانات کا تخمینہ لگایا

پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر اصغر خان اوتمانخیل  نے کہاکہ پاکستان لاکھوں جانیں قربان کرکے آزاد ہوا۔ لاکھوں لوگوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جو قوتیں پاکستان اور افواج پاکستان  کے خلاف بول رہے ہیں ہمیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جو وطن اور افواج کے خلاف ہیں اور اپنے بچوں کو بھی ان سے دور رکھیں۔

اصغر خان نے کہا کہ قوم کا دفاع کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ ہم انہیں یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں پاکستان اور اداروں کی غیبت سے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔

بی اے پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ سیاست میں دلائل سے بات کی جاتی ہے، تنقید برائے تعمیر کریں نہ کہ  انتشار۔ آج یہ لوگ سٹیج پر پہنچ کر ملکی  اداروں اور فوج سے نفرت کرتے ہیں، یہ باتیں ملک کی تعمیر و ترقی کے راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اصغر اتمانزئی نے کہا کہ ہمیں اپنے ملکی اداروں پر فخر ہے جو کہ  وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ یہ ملک تمام قوموں کا مشترکہ ہے ۔ اداروں کے خلاف بولنا ملک اور علاقے کے خلاف سازش ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور کفر کی طاقتیں یہ برداشت نہیں کرسکتیں ۔ ملک کی سالمیت کے خلاف اٹھنے والی طاقتوں کو یہ موقع نہیں دیں گے۔ پاکستانی اداروں کے خلاف اٹھنے والی ہر طاقت کی بھرپور مخالفت کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ تحاریر