محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام ماں اور بچوں کی صحت سے  متعلق واک کا اہتمام

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر حلیم اتمانخیل کی زیر قیادت ریلی اور واک کا اہتمام کیا گیا، ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل نے کہا کہ لورالائی میں ہفتہ زچہ و بچہ پورے جوش اور خروش سے منایا جائیگ

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام  ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق  نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت  واک اور ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام  ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر حلیم اتمانخیل  کی زیر قیادت ریلی اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے

ماں اور بچوں کی صحت سے متعلق ریلی میں اکاونٹ اسسٹنٹ ضیاء غلزئی،ڈی ایس وی جبار اچکزئی، عبیداللہ حمزہ زئی ،جنرل سیکرٹری پیرا میڈیکس گلنواز خان ناصر،چیئرمین عارف خان لونی، لیڈی ہیلتھ ورکرز،لیڈی ہیلتھ سپروائزراور دیگر نے شرکت کی۔

ریلی اور واک کے اختتام پر نیشنل پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹرعبدالحلیم اتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان کی طرح لورالائی میں ہفتہ زچہ وبچہ پورے جوش اور خروش سے منایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے

لورا لائی میں عالمی یوم آبادی پرتقریب کا انعقاد، برتھ کنٹرول پر آگاہی فراہم کی گئی

ان کا کہنا تھا کہ  ہفتہ صحت کے دوران تمام متعلقہ علاقہ میں خواتین اور بچوں کے بیماروں کے متعلق اگائی سیشن منعقد کی جائیگی ۔حاملہ خواتین کو ادویات اور انجکشن لگائیے جائینگے۔

عبدالحلیم اتمانخیل کا کہنا تھا کہ پیدائش سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو کیڑے مار ادویات دی جائیگی۔ انہوں نے عوام سے ماں اور بچوں سے متعلق ہفتہ صحت مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر