کینیڈا فنڈز کے تعاون سے لورالائی میں معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کردی گئیں

کمشنر لورا لائی ڈویژن محمد گل خلجی نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آ ر ایس پی) کے زیراہتمام کینیڈا فنڈز کے تعاون سے معذورافراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں،تقریب سے خطاب میں محمد گل خلجی نے کہا کہ خالی آسامیوں میں بھی معذوروں کے کوٹہ پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ ان کے روزگار کا مسلہ بھی حل ہو جائے

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آ ر ایس پی) کے زیراہتمام کینیڈا فنڈز کے تعاون سے ضلع میں معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کیں۔ انہوں نے معذوروں کے کوٹہ پر عمل درآمد کا بھی عزم ظاہر کیا ۔

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آ ر ایس پی) کے زیراہتمام کینیڈا فنڈز کے تعاون سے معذورافراد میں  ویل چیئرز تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام ماں اور بچوں کی صحت سے  متعلق واک کا اہتمام

تقریب سے خطاب میں ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آ ر ایس پی) قطب خان مندوخیل نے کہا کہ مقامی افراد اور افغان مہاجرین میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔

قطب مندوخیل نے کہا کہ تقریب میں صرف 5 پانچ کو بلایا گیا ہے تاہم دیگر 55 افراد میں سے 6 کو ڈپٹی کمشنر آفس جبکہ باقی دیگر معذور افراد کو ویل چیئرزان کے گھروں میں فراہم کی گئیں ہیں۔

کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی مدد ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے تاکہ وہ مایو سی اور احساس کمتری کے شکار نہ ہوں اور وہ اپنا بوجھ خود برداشت کرسکیں ۔

کمشنر لورالائی ڈویژن کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کی مالی معاونت اور ان کیلئے سواری کی فراہمی بھی نہا یت اہمیت کا حامل ہے جس میں بی آ ر ایس پی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لورالائی کے طلباء اپنے شہید استاد کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے میدان عمل میں اترآئے

محمد گل خلجی نے کہا کہ خالی آسامیوں میں بھی معذوروں کے کوٹہ پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ انکے روزگار کا مسلہ بھی حل ہو جائے۔ موجودہ حکومت اپنے وسائل کے مطابق ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

کمشنر لورالائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی مکمل کوشش ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کے کار آمد شہری ہو اور وہ کسی پر بوجھ نہ بنے اس ضمن میں حضرات اور دیگر سماجی تنظیمیں بھی اپنا تعاون جاری رکھیں۔

متعلقہ تحاریر